مون سون بارشیں، دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی

Jul 26, 2026 | 09:25:AM
  مون سون بارشیں، دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر احمد، علی رامے)مون سون بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔
گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 17 ہزار 45 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے ،ایک روز میں گڈو بیراج کے مقام پر 44 ہزار 324 کیوسک پانی کا اضافہ ہواہے۔
 کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج سے پانی کا اخراج 1 لاکھ 82 ہزار 185 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،تاہم دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر اس وقت صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

کنٹرول روم کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت کئی شہروں میں بارشوں کا نیا اسپیل، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
ماہرین کے مطابق گڈو بیراج پر چار لاکھ کیوسک تک پانی کاشتکاروں کی ضرورت ہے،اگرپانچ لاکھ کیوسک سے پانی تجاوز کر گیا تو پھر کچے کے علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔

دوسری طرف پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال ہے،دریائے سندھ میں کالا باغ ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 34 ہزار کیوسک ریکارڈکی گئی،چشمہ بیراج پر 3 لاکھ 70 ہزار اور تونسہ بیراج میں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 13 ہزار کیو سک ریکارڈکیاگیا،دریائے چناب میں پانی کی کمی کے باوجود نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے،دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ،خانکی ، قادر آباد اور تریموں کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے راوی میں بلوکی اور سرھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، نالہ بسنتر میں نارروال کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، نالہ پلکھو میں وزیر آباد کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے،مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی میں اضافہ ہواہے،دریائے سندھ میں کالا باغ ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی کمی کے باوجود ہیڈ مرالہ، خانکی ، قادر آباد اور تریموں کے مقام پر نچلے دجے کا سیلاب ہے۔