معروف اداکار عاصم بخاری صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار عاصم بخاری کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔
عاصم بخاری کی صحت سے متعلق بتایا گیا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا تھاتاہم اب اداکار مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
عاصم بخاری پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں جنہوں نے پاکستانی ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں کام کیا جب کہ وہ ایک ادیب اور شاعر بھی ہیں۔
چند روز قبل سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :صدر مملکت نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشان امتیاز سے نواز دیا