پنجاب اسمبلی،قومی ائیر لائن کی بین الاقوامی پروازیں بند ہونے سےمتعلق قرارداد جمع
سابق وزیراعظم عمران خان اور غلام سرور خان قومی ائیر لائن کی تباہی کے ذمہ دار ہیں،رکن اسمبلی عظمی بٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عظمی بٹ نے قومی ائیر لائن کی بین الاقوامی پروازیں بند ہونے ے متعلق قراد داد جمع کروا دی ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کی بین الاقوامی پروازیں بند ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےمسلم لیگ ن رکن اسمبلی عظمی بٹ نے قرار داد جمع کرائی ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ قومی ائیر لائن کی بندش پاکستان کے وقار اور معیشت کے خلاف سازش کی گئی،سابق وزیراعظم عمران خان اور غلام سرور خان قومی ائیر لائن کی تباہی کے ذمہ دار ہیں ،پی آئی اے کی بندش سے پاکستان ک عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
قرار دادکےمتن کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن اٹلانٹا ایئر نے پی آئی اے کی بندش سے متعلق حیران کن انکشافات کیے،رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان اور ان کے قریبی افراد نے بین الاقوامی اداروں سے ساز باز کی،پاکستان کے 262 پائلٹس پر جعلی لائسنس کا الزام لگا کر قومی ادارے کی ساکھ تباہ کی گئی،پی آئی اے پر یورپ، برطانیہ اور امریکہ میں پروازوں پر پابندیاں جون 2020 سے نافذ ہیں،قومی ائیر لائن کو اربوں روپے کے مالی نقصان کی تحقیقات کی جائیں ،قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،قومی مفادات کو نقصان پہنچانے پر سابق وزیر ہوابازی سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمات قائم کیے جائیں،قرار داد مطالبہ کیا گیا کہ قومی ادارے کے خلاف دانستہ سازش پر سخت سزائیں دی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: لکڑ دادی کا انتقال ،51پوتے پوتیاں،122 پرپوتے پرپوتیاں اور چوتھی نسل کے 22 بچے سوگوار