بھارتی  سنیماپر اگر کتاب لکھی گئی تو اس میں عامر خان کا باب ہونا چاہے،پرتھوی راج سوکمارن

Jul 26, 2025 | 17:55:PM
بھارتی  سنیماپر اگر کتاب لکھی گئی تو اس میں عامر خان کا باب ہونا چاہے،پرتھوی راج سوکمارن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف فلمساز، ہدایتکا اور اداکار پرتھوی راج سوکمارن نے بالی ووڈ اداکارعامر خان کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اگر آج سے 100سال بعد بھارتی  سنیماپرکوئی کتاب لکھی جائے گی تو اس میں عامر خان کا ایک باب ہونا چاہئے، انہوں نے مختلف طریقوں سے سنیما کو فائدہ پہنچایا ہے‘‘۔

بھارتی کے معروف اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق عامر خان نہ صرف یہ کہ ایک اداکار ہیں بلکہ اپنے آپ میں ایک ادارہ ہے جنہوں نے اپنے دلکش پرفارمنسس، منفرد فلموں اور اپنے مختلف کرداروں کی گہرائی سے اپنے مداحوں کو متاثر کیا ہے۔ پرتھوی راج سوکمارن نے اپنی فلم ’’سرزمین‘‘کو پروموٹ کرنے کے دوران یہ قبول کیا کہ وہ عامر خان کے مداح ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سنیما کی دنیا میں لوگوں کو راہ دکھانے والے اداکارہیں۔ بالی ووڈ ببل کے ساتھ اپنی گفتگو میں پرتھوی راج سوکمارن نے عامر خان کے ساتھ اپنی تصویربھی شیئر کی اور اس دن کو یاد کیا جب وہ پہلی مرتبہ عامر خان سے ملے تھے۔ پرتھوی راج سوکمارن نے مزید کہا کہ ’’ہم جے پور میں ایک شادی میں ملے تھے۔ وہ میرے دوست کی شادی تھی اور ہم دونوں وہاں تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ تھا جب ہم ملے تھے۔ میں یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ تھا جب ہم ملے تھے۔ میں عامر خان اور انہوں نے اتنے برسوں میں سنیما میں جو کام کیا ہے اس کا مداح ہوں۔‘‘ پرتھوی راج سوکمارن نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ عامر خان ملیالم اور دیگر سنیما میں ان کے کئے گئے کام سے واقف تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ وہ میرے کام سے آگاہ تھے۔ تب مجھے محسوس ہوا کہ وہ دنیا بھر کے سنیما سے واقفیت رکھتے ہیں جسے جان کر مجھے حیرت نہیں ہونی چاہئے۔ آپ جانتے ہیں کیونکہ وہ عامرخان ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: لکڑ دادی کا انتقال ،51پوتے پوتیاں،122 پرپوتے پرپوتیاں اور  چوتھی نسل کے 22 بچے سوگوار