عدالتی معاملات2 شفٹوں میں چلانے پر غور کر رہے ہیں: چیف جسٹس پاکستان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نےکہا ہےکہ عدالتی معاملات 2 شفٹوں میں چلانے کا معاملہ زیرِ غور ہے ۔
اسلام آباد میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ مقررہ وقت میں کیسز کو حل ہونا چاہیے اسی لیے عدالتی معاملات 2 شفٹوں میں چلانے کا معاملہ زیرِ غور ہے ۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدالتی اصلاحات پر کام کر رہے ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات وقت طلب ہوتی ہیں ۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قانون کے بہترین ماہرین روز کی بنیاد پر کیسز سن رہے ہیں، عدلیہ کے لیے پیشہ ورانہ مہارت اور سیاسی وابستگی نہ رکھنے والے نوجوان وکلا کو آگے لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نےپرانے کیس 12 اگست تک نمٹانے کا ٹارگٹ دیدیا