ایف آئی اے نے پی ٹی آئی چیئر مین کو ایک دفعہ پھر طلب کر لیا

Jul 26, 2023 | 19:09:PM
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی چیئر مین کو ایک دفعہ پھر طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نےراز افشاں کرنے کے الزام میں  چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک بار پھر طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی کی طلبی  کے حوالے سے ایف آئی اے نے نوٹس بھی جاری کردیا۔

 نوٹس کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف کو یکم اگست دن12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ،جبکہ سابق وزیر اعظم کو کیس سے متعلق تمام دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایات کی گئی ہے۔



یادر ہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے نے 25 جولائی کو بھی سابق وزیر اعظم عمران خان کو طلب کیا تھا،سابق وزیر اعظم سے گزشتہ انکوائری میں دو گھنٹے سے زائد سوالات کیے گئے تھے۔
چئیرمین تحریک انصاف کے علاوہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو بھی طلب کیا گیا تھا۔