موسلا دھار بارشیں، جامعہ کراچی میں آج ہونے والے امتحانات ملتوی 

Jul 26, 2022 | 10:25:AM
موسلا دھار بارشیں، جامعہ کراچی ،امتحانات ملتوی، سندھ، مون سون، نئی تاریخ 
کیپشن: جامعہ کراچی نے آج ہونےو الے امتحانات ملتوی کردیے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی میں ہونے والی حالیہ غیرمعمولی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ جس کے تحت آج 26 جولائی 2022 کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت کا خط کس نے لکھا؟ طارق بشیر چیمہ نے نیا پینڈوراباکس کھول دیا

دوسری جانب جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے بھی آج ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا ہے۔ یونیورسٹی نے بیان میں کہا ہے کہ پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔