سینئر اداکار عدنان صدیقی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار

Jul 26, 2021 | 13:48:PM
سینئر اداکار عدنان صدیقی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی چوتھی لہر  کے وار ،شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی لپیٹ میں آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کورونا کی تشخیص کے حوالے سے بتایا ،انہوں نے لکھا کہ کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے ہی لیا ہے۔عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا کی ہلکی علامات ہیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

 انہوں نے کہا کہ  گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملاقات کرنے والے تمام لوگ اپنا ٹیسٹ جلد از جلد کروالیں۔اداکار کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے صبا قمر، فریحہ الطاف، حرا مانی، اعجاز اسلم سمیت ان کے چاہنے والے جلد صحتیابی کی دعا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو ممبر ریٹائر