وزیر اعظم کا آج سٹیزن کلب اسلام آباد کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد سٹیزن کلب اسلام آباد F9 کا دورہ کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سٹیزن کلب کے مستقبل کے حوالہ سے فیصلہ کرینگے،چیئرمین سی ڈی اے وزیراعظم کو پراجیکٹ بارے بریفنگ دینگےسٹیزن کلب کو بنانے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی لاگت آئی ۔
وزرات تعلیم نے سٹیزن کلب کو یونیورسٹی بنانے کی تجویز دے رکھی ہے جبکہ وزرات داخلہ نے کلب کو یونیورسٹی بنانے کی بجائے کمیونٹی ویلفیئر کیلئے کام کرنے کی تجویز دی ہے۔اس دورے میں وزیر داخلہ شیخ رشید وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو ممبر ریٹائر