صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے 7 بلز کی توثیق کر دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے سات بلز کی توثیق کر دی ہے،منظوری سے تجارتی، ٹیکس، سماجی تحفظ، تعلیم، ریلوے اور انسانی حقوق کے قوانین کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
منظور شدہ بلز میں نیشنل ٹیرف کمیشن (ترمیمی) بل، ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (ترمیمی) بل بھی شامل ہے، ٹرانسفر آف ریلویز (ترمیمی) بل، ڈومیسٹک وائلنس (پریوینشن اینڈ پروٹیکشن) بل بھی منظور کردہ بلز میں شامل ہیں۔
دانِش سکولز اتھارٹی بل، انکم ٹیکس (ترمیمی) بل اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (ترمیمی) بل بھی منظور کر لیے گئے ہیں جوکہ اب فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور میانمار کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط