سید نور اور صائمہ کی شادی:ناصرادیب نے نئے راز افشا کردیے

Jan 26, 2026 | 13:15:PM
 سید نور اور صائمہ کی شادی:ناصرادیب نے نئے راز افشا کردیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف مصنف ناصرادیب نے نامور ہدایت کار سید نور اور اداکارہ صائمہ کی خفیہ شادی سے متعلق کئی راز افشا کردیے۔ 
’’مولا جٹ‘‘ اور’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ جیسی فلموں کے مصنف ناصر ادیب نے ایک پوڈکاسٹ میں سید نور اور صائمہ کی خفیہ شادی سے متعلق نئی تفصیلات سامنے رکھیں۔
صائمہ اور سید نور کے خفیہ نکاح کے حوالے سے گفتگوکرتے  ہوئے ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ سید نور ان کی زندگی میں آئے اور مجھے اس بارے میں علم ہوا، اگرچہ ان کے تعلق کی تصدیق نہیں تھی، مجھے حیرت تھی کہ وہ ان کے ساتھ تعلق میں کیسے ہو سکتی ہیں کیونکہ صائمہ بہت باپردہ اور محفوظ طبیعت کی مالک تھیں، بعد میں مجھے ان کی شادی کی خبر ملی۔
ناصرادیب  کا کہنا تھا کہ ان کی شادی معروف فلم پروڈیوسر کرامت گجر نے کروائی، جو دونوں کے قریبی دوست تھے جبکہ پوری انڈسٹری اس شادی کے خلاف ہو گئی کیونکہ کئی ہدایت کار صائمہ سے شادی کرنا چاہتے تھے۔


ناصر ادیب نے مزید بتایا کہ مجھے دکھ نہیں ہوا، لیکن میں حیران تھا کہ صائمہ نے سید نور کو کیوں چُنا، میں اب بھی ان کے خلاف تھا، لیکن ایک دن قرآن کا ترجمہ پڑھتے ہوئے میں نے یہ آیت پڑھی کہ ’’پاک عورتیں پاک مردوں کے لیے ہیں اور ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لیے ہیں‘‘۔
ناصرادیب کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا کہ صائمہ ایک نیک عورت ہیں، جن میں لالچ نہیں تھا، اگر انہوں نے سید نور سے شادی کا فیصلہ کیا تو ضرور ان میں کچھ اچھی خوبیاں ہوں گی، اس کے بعد میں نے فوراً اپنی تمام رنجشیں ختم کر دیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ صائمہ ایک سادہ عورت تھیں، وہ زیادہ دوست نہیں بناتیں اور نہ ہی کسی سکینڈل میں ملوث رہیں، ان کا صرف ایک ہی اسکینڈل تھا اور وہ بھی سید نور کے ساتھ، ہر عورت کو ایک اسکینڈل کا حق ہوتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:طویل ناراضی ختم،نشو بیگم کی بیٹی صاحبہ سے ملاقات، جذباتی مناظر وائرل
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں سید نور کے خلاف تھا، لیکن بعد میں میں نے ان کے خلاف اپنی دشمنی ختم کر دی اور وہ نہیں بدلے، لیکن میں نے پھر بھی ان کے ساتھ تمام اختلافات ختم کر دیے۔