سیاسی جماعتوں کی جوڑ توڑ جاری، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے کئی رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

Jan 26, 2024 | 20:44:PM
سیاسی جماعتوں کی جوڑ توڑ جاری، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے کئی رہنما پیپلز پارٹی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی منگھوپیر کے کئی مقامی رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔

پیپلز سیکریٹریٹ کارچی میں پریس کانفرنس میں گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم ایک بار پھر شہر کے حالات خراب کرنا چاہتی ہے کیونکہ اب ایم کیو ایم کو عوامی حمایت حاصل نہیں رہی، ہم متنبہ کرتے ہیں کہ ان حرکتوں سے بعض آجائیں ورنہ ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔

یہ بھی پڑھیے: جمعیت علمائے پاکستان کا پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد، حتمی اعلان دو روز میں ہوگا

پیپلز پارٹی رہنما وقار مہدی نے مزید کہا کہ پی ایس 118 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جان محمد گبول ہی کامیابی حاصل کریں گے۔