حکومت جس زبان میں بات کریگی اسی میں جواب ملے گا،راجہ پرویز اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نےقومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل پر بات کرنے کی اجازت نہیں ملی تو سپیکر کا گھیراﺅ کرینگے،حکومت جس زبان میں بات کریگی اسی زبان میں جواب ملے گا۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چاہتے ہیں پارلیمنٹ کا ماحول اچھا رہے ۔ آپ سپیکر ہیں غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا ہسپتال بند پڑا ہے ، مریض در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ سندھ کے بہترین ہسپتالوں کیساتھ کیا کر رہے ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔ بجلی کے مسئلے کو حل کروائیں۔
سپیکر قومی اسمبلی نے سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو گمراہ کیا جا رہا ہے ، آپ زبردستی کریں گے تو ہمیں بھی زبردستی کرنا پڑے گی۔ راجہ پرویز اشرف نے سپیکر کے جواب میں کہا کہ ہم زبردستی نہیں کرنا چاہتے ، بجلی کی قیمت بڑھے تو بات بھی نہیں کرنے دی جاتی۔