دنیا بھر  میں بھارت کے یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ ، وادی  کشمیر میں ہڑتال

Jan 26, 2021 | 13:03:PM
دنیا بھر  میں بھارت کے یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ ، وادی  کشمیر میں ہڑتال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے یوم جمہوریہ پر آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ  آزاد جموں کشمیر  کے شہروں مظفر آباد، میر پور اور کوٹلی سمیت کئی شہروں میں یوم سیاہ کےموقع پر  احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق  26 جنوری کو  بھارت یوم جمہوریہ کے طور پر مناتا ہے، آج کے دن نئی  دہلی میں نام نہاد جمہوریت کا جشن منایا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف جموں و کشمیر  پرغیر قانونی طور پر قبضہ کے خلاف اس روز کو کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ خود کو جمہوریت کا چیمپئن کہلانے والا بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں فوجی قبضے کو دوام بخشنے کی خاطر قتل و غارت اور آبروریزی جیسےسنگین غیر جمہوری اقدامات میں ملوث ہے۔یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام عالمی برادری سے غصب کئے گئے جمہوری حقوق دلانے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔