سرمایہ کاری سے متعلقہ تمام امور کا خود جائزہ لیتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب

Jan 26, 2021 | 12:12:PM
 سرمایہ کاری سے متعلقہ تمام امور کا خود جائزہ لیتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا ہے کہ پنجاب صوبے میں سرمایہ کاری سے متعلقہ تمام امور کا خود جائزہ لیتا ہوں، تحریک انصاف کی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب میں سرمایہ کاری سے متعلق کوئی فائل کسی بھی جگہ نہیں رکتی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر ایک چھت تلے سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، تعمیراتی شعبے کے لیے متعدد مراعات دی گئی ہیں اورسرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کی گئیں ہیں۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کابینہ نے لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے، اتھارٹی والٹن ایئرپورٹ اورگرد ونواح میں بزنس سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کام کرے  گی۔