رمضان پیکج کیلئے 38 ارب مختص، 13ہزار فی کس ادا ئیگی کر رہے :وزیراعظم

Feb 26, 2026 | 21:19:PM
رمضان پیکج کیلئے 38 ارب مختص، 13ہزار فی کس ادا ئیگی کر رہے :وزیراعظم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیرعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج 2026 کا باضابطہ آغاز کیا گیا ہے ، جس کے لیے 38 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج، 2026 کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال کی امدادی رقم کو 5 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار فی کس کیا ہے، تاکہ مستحق افراد کی رمضان کے بابرکت مہینے میں مالی مدد کی جائے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ یہ ملک کا سب سے بڑا اور جامع رمضان ریلیف پیکج ہے، پچھلے سال کے کامیاب تجربے پر مبنی وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج 2026 کی تقسیم بھی اسی شفاف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے نقد مالی مدد مستحق افراد تک پہنچائی جا رہی ہے، وزیراعظم نے رمضان پیکج کے لئے کام کرنے والے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے مستحق افراد کو رقم کی فراہمی ایک انتہائی شفاف اور سہل ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جا رہی ہے، لوگوں کو لمبی قطاروں سے نجات ملی ہے اور ان کی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہوتی ہے۔

وزیراعظم کو رمضان پیکج کے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سال 8 رمضان المبارک تک 64 فیصد مستحق افراد تک رقوم پہنچائی جا چکی ہیں، بقیہ مستحق افراد کو رقوم کی ادائیگی کے حوالے سے تصدیق اور جانچ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سال 12 بینک اور فنانشل ٹیکنالوجیز کی کمپنیاں رقوم کی تقسیم میں حکومت کی شراکت دار ہیں، رمضان پیکیج میں شامل مستحقین اب تک 1.1 ملین ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کر چکے ہیں، پی ایم رمضان پیکج کی آگاہی کے حوالے سے مستحق افراد کو اب تک 12 لاکھ 27 سے زائد روبو (خود کار) کالز کی جا چکی ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ایم رمضان پیکج کا دائرہ کار پورے ملک بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی ہے، ڈیجیٹل والٹس ڈیٹا پر مبنی مالی نظام کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریئل ٹائم ڈیش بورڈز کے ذریعے ادائیگیوں کی اپ ڈیٹ کی ذریعے شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے، پی ایم رمضان پیکج کے حوالے سے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :12500 روپے حاصل کرنے کی بڑی شرط ختم! نیا طریقہ کارجانیے