سیف علی خان سے شادی کے بعد رمضان کے روزے؟ کرینہ کا بیان آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور خان نے رمضان کے دوران روزے رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کردیا۔
سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوئی ہے، جس میں بالی ووڈکی بیبوصاف الفاظ میں کہتی ہیں کہ وہ روزہ نہیں رکھتیں۔
ویڈیو میں ایک رپورٹر کے سوال پر کرینہ نے کہانہیں، میں تو پورا دن کھاتی رہتی ہوں، میں نے کبھی روزہ نہیں رکھا۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور خان کی شادی بالی ووڈکے چھوٹے نواب سیف علی خان سے ہوئی تھی جو مذہبی اختلاف کے باوجود بہت شہرت حاصل کرنے والی شادی تھی، کچھ حلقوں نے اس شادی پر تنقید بھی کی تھی، تاہم دونوں نے اپنی زندگی کو خوشیوں سے بھرا رکھا۔

سیف علی خان اکثر اپنی اہلیہ کرینہ کپور کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھاکہ کرینہ ایک منفرد اور محبت کرنے والی شخصیت کی مالک ہیں، اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ کرینہ ان کی زندگی کا حصہ ہیں، وہ ایک صابر اور محبت کرنے والی خاتون ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ممتاز بیگم جہاں دہلوی سے مدھوبالاتک،بالی وُڈ پرانمٹ نقوش ثبت کئے
ان کے مطابق کرینہ نہ صرف باصلاحیت اداکارہ ہیں بلکہ گھر اور خاندان کے معاملات میں بھی تخلیقی اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی ہیں، اور ان کی خوشی ہمیشہ ان کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔
یہ جوڑا 16 اکتوبر 2012 کو شادی کے بندھن میں بندھاتھا،ان کے دو بیٹے ہیں۔