تین یورپی ممالک کا پاکستان کے ساتھ غیر قانونی امیگریشن کیخلاف مشترکہ پالیسی پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی ہنر مند اور غیرہنر مند افرادی قوت یورپی ممالک بھیجنے کے لیے تیار جبکہ پاکستان، اٹلی، سپین اور یونان کا غیر قانونی امیگریشن کیخلاف مشترکہ پالیسی پر اتفاق بھی کیا گیا ہے ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قیادت میں پاکستانی وفد نے روم میں منعقد مائیگریشن ڈائیلاگ میں شرکت کی جس میں اطالوی، ہسپانوی اور یونانی ہم منصب بھی موجود تھے۔
اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی, سپین کے وزیر داخلہ فرنینڈو گرینڈے مارلاسکا اور یونان کے وزیر مائیگریشن اتھاناسیس پلیورس نے غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے پاکستانی اقدامات کو سراہا۔
محسن نقوی نے اٹلی کی جانب سے 10 ہزار 500 ملازمتیں مختص کیے جانے پر اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک نقل مکانی کے خواہش مند افراد کے لیے ریگلولر طریقوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ غیرقانونی آمد کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔
اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو یورپ سے پاکستان واپس لایا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، چار ملکی اجلاس جلد پاکستان میں ہوگا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یونان اور سپین کے وزرا نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستانیوں کو ملازمتوں کے مواقع دیں گے۔
حکام نے اس بات کو سراہا کہ سمندر کے راستے پاکستانیوں کی غیرقانونی طور پر یورپ آمد میں کمی آئی ہے۔
مزید پڑھیں:پہلے سے زیادہ تیار ہیں،جنگ ہوئی تو تباہ کن ہوگی:ایران نے امریکا کوخبردارکردیا