سندھ کی 2 اہم شخصیات کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان 

Feb 26, 2026 | 00:03:AM
سندھ کی 2 اہم شخصیات کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی ، آزاد نہڑیو)صوبہ سندھ کی دو اہم شخصیات ملک چنگیز خان اور کانبھو خان برمانی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، فریال تالپور سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

ملک چنگیز خان اور کانبھو خان برمانی نے صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور اس دوران انھوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔

ملک چنگیز خان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ملک اسد سکندر کے سیاسی حریف ہیں جو آج پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ کانبھو خان برہمانی ملک چنگیز خان کے گروپ کا حصہ ہیں، کوہستان کاچھو میں برہمانی قبیلہ میں بڑا ووٹ بنک رکھتے ہیں، اس میں اکثریت ملک چنگیز کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ ملک چنگیز خان رکن قومی اسمبلی ملک اسد سکندر کے کزن اور سیاسی حریف ہیں، ملک چنگیز خان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ملک اسد سکندر کے الیکشن میں بھی مد مقابل رہ چکے ہیں ۔

 ملک چنگیز خان کی گزشتہ عام انتخابات سے قبل بھی پیپلزپارٹی کی قیادت سے سیاسی ملاقاتیں ہوئی تھیں۔ملک چنگیز خان نے آج کی ملاقات سے قبل بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے رضامندی ظاہر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے