اے این پی کا سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان

Feb 26, 2024 | 21:19:PM
اے این پی کا سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان
کیپشن: آصف زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)نے سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سےاے این پی کے رہنمائوں نے ملاقات کی،ملاقات کرنے والوں میں بلوچستان اسمبلی میں اے این پی کے نو منتخب ایم پی اے زمرک خان اچکزئی اور سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق شامل تھے ، اے این پی کے سینیٹر داؤد خان، سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق کی جانب سے سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں صدر آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم پی اے زمرک خان نے بلوچستان میں حکومت سازی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا، اے این پی نے بلوچستان کی حکومت سازی میں مزید متحرک کردار ادا کرنے کا اعلان کیا، اس موقع پر علی مدد جتک اور میر علی حسن بروہی موجود تھے۔
 یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر! پاکستان کے بڑے صووبے میں زلزلے کے جھٹکے