پی ایس ایل 8: قذافی اسٹیڈیم کے قریب سیکیورٹی کیمروں کا سامان چوری

Feb 26, 2023 | 11:01:AM
پی ایس ایل 8: قذافی اسٹیڈیم کے قریب سیکیورٹی کیمروں کا سامان چوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے قریب پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران سیکیورٹی کیلئے لگائے گئے کیمروں کا سامان چوری ہوگیا۔

چوری ہونے والے چیزوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی بیٹریوں اور کیبل سمیت 10 لاکھ روپے کا سامان غائب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے:  پنجاب کابینہ اجلاس ؛ پی ایس ایل میچز کے سارے اخراجات نہ اٹھانے کا فیصلہ 

خیال رہے کہ کیمروں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کنٹرول روم بھی تشکیل دیا گیا تھا۔ واقعے کے دو مقدمات تھانہ گلبرگ میں درج کرلیے گئے ہیں جبکہ چوروں کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہونے کے باوجود بھی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔