یوکرین جنگ ،روس کو بڑا جھٹکا،3500 فوجی ہلاک ،150ٹینک،14طیارے تباہ

Feb 26, 2022 | 15:40:PM
روس ، یوکرین جنگ
کیپشن: یوکرین جنگ کے مناظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوج نے 3500 روسی فوجی ماردیئے جبکہ روس 102 ٹینک اور 14روسی طیارے، 8 ہیلی کاپٹر، 536 بکتر بند گاڑیاں اور 15 توپ خانے تباہ کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان غضب کی لڑائی جاری ہے ، روس یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پہنچ چکا ہے ،یوکرین بھی روس کے سامنے ڈٹا ہوا ہے ، یوکرین کے آرمڈ فورسز نے دعوی کیا ہے کہ ہم نے اپنے دفاع میں کارروائی کرتے ہوئے 3500 فوجی ہلاک ،150 ٹینک، 14طیارے تباہ کردیئے ہیں یوکرین نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ روس کے دوسو کے قریب فوجیوں کو قیدی بھی بنا لیا گیا ہے ۔
قبل ازیں جمعہ کو یوکرین کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی مسلح افواج نے روسی افواج کو تقریباً 800 افراد کو ماردیا ہے ، 30 سے زائد ٹینک، سات طیارے اور چھ ہیلی کاپٹر تباہ کردیئے ہیں ،جبکہ روس کی وزارت دفاع نے 11 ایئر بیس سمیت 83 سے زیادہ یوکرائنی فوجی تنصیبات کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:روسی ٹینک سے کچلی جانیوالی کارسوار خاتون معجزانہ طور پربچ گئیں، ویڈیو وائرل