روسی ٹینک سے کچلی جانیوالی کارسوار خاتون معجزانہ طور پربچ گئیں، ویڈیو وائرل

Feb 26, 2022 | 14:57:PM
روسی ٹینک ، ویڈیو وائرل
کیپشن: وائرل ویڈیو سے لی گئی تصاویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوکرین پر روس کے حملے کے بعد روسی ٹینک نے سڑک پر آنیوالی کار سوار خاتون کو روندڈالا جس کے نتیجے میں کار تو مکمل طور پر تباہ ہوگئی مگر خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق دوروز قبل روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو روسی ٹینک یوکرین کی سڑکوں پرآگئے ، سڑکوں پر ٹریفک کے باعث سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی ۔کار میں سوار خاتون سڑک پر نکلی تو سڑکوں پر موجود روسی ٹینکوں نے کارکو روند ڈالا مگر کار میں سوار خاتون معجزانہ طور پر بچ گئیں کارمکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔

سڑک کے گرد کچھ لوگ خاتون کی مدد کیلئے آئے اور خاتون کو کار کے ملبے سے نکالا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی لوگوں نے یہ ویڈیو کئی بار شیئر کی اور طرح طرح کے کمنٹس بھی اس پر کررہے ہیں۔


واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی ابھی بھی جاری ہے ،روس یوکرین کے دارالحکومت تک پہنچ چکا ہے ، چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر روس پہلے سے ہی قبضہ کرچکا ہے ۔روسی حملے پر امریکا اور یورپ نے روس پر شدیدپابندیاں عائد کردی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں ، یوکرینی صدر کا نیا ویڈیو پیغام جار ی