امریکی سپریم کورٹ میں پہلی سیاہ فام خاتون جج مقرر

Feb 26, 2022 | 13:33:PM
سیاہ فارم خاتون جج
کیپشن: پہلی سیاہ فام خاتون جج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر نے سپریم کورٹ میں پہلی سیاہ فام خاتون کو جج مقررکردیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے 51 سالہ سیاہ فام جسٹس کیتن جی براون جیکسن کو امریکی سپریم کورٹ میں بہ طور جج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔امریکی صدر نے ٹویٹر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ جج کیتن جی براو¿ن جیکسن کو سپریم کورٹ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ قانون کے روشن دماغوں میں سے ایک ہیں اور ایک غیر معمولی جج ہوں گی۔


جیکسن کو 2013 میں وفاقی عدالت میں تعینات کیا گیا تھا۔ اس نے پچھلے سال تین ریپبلکن سینیٹرز کی حمایت حاصل کی جب انہیں واشنگٹن ڈی سی کورٹ آف اپیلز میں ترقی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں ، یوکرینی صدر کا نیا ویڈیو پیغام جار ی