کورونا:ملک بھر میں 14افراد جاں بحق، 207نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہو گئے، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 207 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 657 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 153 ہو گئی ہے،این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 53 ہزار 625 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.25 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 936، پنجاب میں 5 لاکھ 789، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 240، بلوچستان میں 35 ہزار 322، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 909 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 461 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 493 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 62، خیبر پختونخوا 6 ہزار 237، اسلام آباد ایک ہزار 9، گلگت بلتستان 190، بلوچستان میں 375 اور آزاد کشمیر میں 787 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار جاری۔۔مزید 29 افراد جاں بحق۔۔ 7 ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ