پہلے میچ میں ناکامی کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا، ڈیرن سیمی

Feb 26, 2021 | 19:03:PM
 پہلے میچ میں ناکامی کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا، ڈیرن سیمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی کا کہا ہے کہ پہلے میچ میں ناکامی کے بعد ٹیم نے دوسرے میچ میں اچھا کم بیک کیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ بڑے ہدف کے تعاقب میں ہمارے بیٹسمینوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ امید ہے ٹیم اچھی کارکردگی کے سلسلے کو جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ محمد اکرم نے دوسری اننگز میں کہا تھا کہ یہ ہدف انیسویں اوور میں حاصل کر لیں گے، میرا جواب تھا کہ ہم 19.2 میں ہدف حاصل کریں گے، محمد اکرم کی پیشن گوئی درست ثابت ہوئی اور ہدف ایک اوور پہلے حاصل کرلیا ۔