20 کلو آٹے کا تھیلا اور مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا

Feb 26, 2021 | 18:22:PM
 20 کلو آٹے کا تھیلا اور مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کاتھیلا 950 روپے سے بڑھ کر 955 روپےکاہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرغی کاگوشت 5روپے فی کلومہنگا ہوا، مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 225 روپےسے بڑھ کر230 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ رواں ہفتے دال چنا تین روپے فی کلو مہنگی ہو گئی، ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 2 روپے، پیاز ایک روپیہ، گڑ 20 پیسے فی کلو سستا ہوا۔