اپوزیشن نے لانگ مارچ کیلئے کمرکس لی، خرچہ کون اٹھائے گا، معاملہ حل نہ ہوسکا

Feb 26, 2021 | 18:10:PM
اپوزیشن نے لانگ مارچ کیلئے کمرکس لی، خرچہ کون اٹھائے گا، معاملہ حل نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت مخالف تحریک پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کیلئے کمر تو کس لی مگرخرچہ کون اٹھائے گا معاملہ حل نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی تحریک لانگ مارچ کے اخراجات کے معاملہ پر تقسیم ہوگئی، اخراجات کے معامہ پر پی ڈی ایم اپوزیشن کی بڑی جماعتوں اور چھوٹی جماعتوں میں تقسیم ہوگئی۔
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا موقف ہے کہ لانگ مارچ کے لئے اخراجات تمام جماعتیں ملکر اٹھائیں لیکن چھوٹی جماعتوں کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کا سارا خرچ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن اٹھائے۔
 جمعیت علماءاسلام کی تجویز ہے کہ سب سیاسی جماعتیں اپنے اپنے کارکنان کے اخراجات خود اٹھائیں، جو لانگ مارچ میں آنا چاہتا ہے اپنی ٹرانسپورٹ کا خود بندوبست کرے۔
ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے انتظامات اور روٹس فائنل، 7 کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں، اخراجات کے معاملے اور انتظامات کے پلان کو جلد سربراہی اجلاس کے سامنے رکھا جائے گا۔ پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے سربراہی اجلاس بھی جلد بلانے کی سفارش کردی۔