سینیٹ کا معرکہ، زرداری براہ راست کود پڑے،نااہلوں سے قوم کی جان چھڑوانے کا اعلان

Feb 26, 2021 | 18:01:PM
سینیٹ کا معرکہ، زرداری براہ راست کود پڑے،نااہلوں سے قوم کی جان چھڑوانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن ہم جیت رہے ہیں ،نااہلوں سے قوم کی جان چھڑا کر دکھاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے فائنل راؤنڈ میں سابق صدرآصف زرداری بھی سیاسی محاذ پر متحرک ہو گئے، بلاول ہاؤس میں ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا، عشائیے میں بختاور بھٹو،محمود چودھری ،آصفہ بھٹواورفریال تالپور بھی شریک تھے۔ 
آصف زرداری نے ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے کارکنوں اورارکان اسمبلی کی طاقت پر بڑے چیلنجز کا مقابلہ کیا ،حکومت والے آپس میں لڑے ہوئے ہیں،حکومت کی صفوں میں دراڑیں ہیں ۔