دھاندلی پی ٹی آئی کا وطیرہ ، سینیٹ الیکشن چوری ہونے نہیں دینگے: بلاول بھٹو زرداری

Feb 26, 2021 | 17:39:PM
دھاندلی پی ٹی آئی کا وطیرہ ، سینیٹ الیکشن چوری ہونے نہیں دینگے: بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ دھاندلی کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے، سینیٹ الیکشن چوری ہونے نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے سینئررہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی و غربت اور سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ اگر آج بھی صاف و شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔