جنوبی وزیرستان :سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 50 اہلکاروں کو شہید کرنےوالا دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جنوبی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سےانٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر اہم کارروائی کی گئی ۔فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈرنورستان عرف حسن بابا مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جنوبی وزیرستان میں طیارزہ کے علاقے شرونگی میں بڑی کارروائی کی، جس کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر نورستان عرف حسن بابا مارا گیا۔دہشت گرد نورستان وزیرستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیوں کاماسٹر مائنڈ تھا، دہشت گرد کمانڈر نورستان2007ء میں بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہوا، وہ مارشل آرٹس کا ماہر تھا، اور اس نے شوال، خسیرا، شکئی اور وانا میں سکیورٹی فورسز پر کئی حملے کئے.آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نورستان عرف حسن بابا انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر، ماسٹر ٹرینر اور بارودی سرنگوں کا ماہر تھا، اور 2007 سے اب تک فورسز کے 50 سے زائد جوانوں کو شہید کرنے میں ملوث رہا۔