سوشل میڈیا پر رلا دینے والی ویڈیو وائرل...!

Feb 26, 2021 | 12:04:PM
سوشل میڈیا پر رلا دینے والی ویڈیو وائرل...!
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے دیکھ ہر  شخص رنجیدہ ہو رہا ہے ۔ یہ ویڈیو پیراگوئے کے ایک سپورٹس ٹیچر  کی  ہے جو ایک معذور بچی کو ڈانس کرنے میں مدد کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک بیحد ہی خوبصورت ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جسے دیکھ کر لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آ جا رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک چھوٹی سی بچی کو جو خوشیاں ملتی نظر آرہی ہیں وہ کسی اور کیلئے شاید بڑی بات نہ ہو مگر اس بچی کے چہرے کی ہنسی بتا رہی ہے کہ اسے زندگی کا سب سے بڑا سکھ حاصل ہو رہا ہے۔

یہ ویڈیو  لوگوں کے دلوں کو چھو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک سکول پارٹی میں پانچ چھ سال کے کافی سارے بچے نظر آرہے ہیں جو ڈانس کر رہے ہیں۔ ان میں سب سے آگے ایک شخص چھوٹی بچی کو ناچنے میں مدد کر رہا ہے۔ دراصل وہ شخص جس بچی کو ناچنے میں مدد کر رہا ہے وہ معذور ہے اور وہ شخص اس بچی کے سکول کا سپورٹس ٹیچر ہے۔ اس شخص نے بچی کے دونوں پاؤں کو اپنے پاؤں سے باندھا اور دیگر بچوں کے ساتھ اس بچی کو بھی ڈانس کروا رہا ہے۔ ناچتے وقت معذور بچی کے چہرے پر مسکان ہے۔ اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کرنے میں بہت ہی مزہ آتا نظر آرہا ہے۔