کرونا ضابطہ کی خلاف ورزی ،بین سٹوکس نے تھوک لگا دی 

Feb 26, 2021 | 08:38:AM
کرونا ضابطہ کی خلاف ورزی ،بین سٹوکس نے تھوک لگا دی 
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)عالمی وبا کورونا کے درمیان بھارت اور انگلینڈ  میں ٹیسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے اوراس حوالے سے گزشتہ سال آئی سی سی نے ضابطوں میں کچھ تبدیلی کی تھی جن میں گیند پر تھوک نہ لگانا بھی شامل تھا لیکن انگلینڈ کے نائب کپتان بین سٹوکس نے کووڈ19 کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گیند کو تھوک لگا دی.

تفصیلا ت کے مطابق بین سٹوکس کو تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن گیند پر تھوک لگاتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد امپائرنگ نے انہیں وارننگ دی اور گیند کو سینی ٹائز کرنا پڑا۔بین اسٹوکس نے 12 ویں اوور کے آخر میں گیند کو چمکانے کے لئے تھوک کا استعمال کیا جس سے امپائر نتن مینن کو ان سے بات کرنی پڑی اور پھر گیند کو سینی ٹائز کیا گیا۔آئی سی سی نے گزشتہ سال جون میں کووڈ19 وبا کے سبب گیندکو چمکانے کے لئے تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔