’’ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں‘‘،منیر نیازی کوبچھڑے19 برس بیت گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حسن اور فطرت سے کلام کرنے والےمعروف شاعر منیر نیازی کودنیاسے رخصت ہوئے19سال بیت گئے۔
9 اپریل 1928ء کو ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہونے والے منیرنیازی قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے لاہور چلے آئے،انہوں نے اردو شاعری کو نئی جہت سے روشناس کروایا، ان کے اردو شاعری کے 13، پنجابی کے 3 اور انگریزی کے 2 مجموعے شائع ہوئے تھے جن میں بے وفا کا شہر، تیز ہوا اور تنہا پھول، جنگل میں دھنک،سفید دن کی ہوا اور ماہ منیر نمایاں ہیں۔
ان کا شمار اردو اور پنجابی کے بڑے شعراء میں ہوتاتھا،محبت، احساس اور اپنائیت سے لبریز جذبات کے ترجمان منیر نیازی کی شاعری اردو ادب کا بڑا اثاثہ ہے،انہوں نے جنگل سے وابستہ علامات کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ شاعری میں استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مسجد نبوی کے مؤذن کی بستر مرگ پر دی گئی آخری اذان وائرل
منفرداسلوب کے شاعر کو ادبی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس اورستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا، منیر نیازی 26 دسمبر 2006ء میں لاہور میں وفات پا گئے تھے۔