9مئی کیسز:محمود الرشید کو 33 سال، ڈاکٹر یاسمین اور عمر چیمہ کو 10، 10 سال قید،تحریری فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے نو مئی کے دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں محمود الرشید کو 33 سال، ڈاکٹر یاسمین، اعجاز چودھری اور عمر چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے میاں محمود الرشید کو مجموعی طور پر 33 سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو دس دس سال قید کی سزا سنائی، میاں محمود الرشید کو الگ الگ سکیشنز میں سزائیں سنائی گئیں۔
عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر 23 ملزمان کو بری کردیا، ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ دونوں سازش کی میٹینگ میں موجود ہونا ثابت ہوتا ہے، عدالت نے رہنماؤں سمیت سات ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنائی۔
فیصلہ دیا گیا کہ پراسکیوشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت چار رہنماؤں نے ملک میں جلاؤ گھیراؤ کے لیے عوام میں انتشار پھیلایا، پراسکیوشن نے مختلف واٹس ایپ امیسجز اور 70 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کیں، ملزمان کے خلاف فرانزک رپورٹس بھی کمرہ عدالت میں پیش کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:سال 2025 کے 10 اہم ترین عالمی واقعات
فیصلہ کے مطابق جے آئی ٹی کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو قصور وار قرار دیا، ملزمان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو کسی فورم پر چیلنج بھی نہیں کیا، ملزمان نے اپنے حتمی بیانات میں خود کو معصوم قرار دیا تاہم پراسکیوشن اپنا کیس ثابت میں کامیاب رہی۔