عام انتخابات کی نگرانی کیلئے قائم کنٹرول روم کل سے کام شروع کر دے گا، الیکشن کمیشن

Dec 26, 2023 | 22:55:PM
عام انتخابات 2024ء: نگرانی کیلئے قائم کنٹرول روم کل سے کام شروع کر دے گا، الیکشن کمیشن
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا ہے جو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں بدھ سے کام شروع کردے گا۔

الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کنٹرول روم انتخابات کے نتائج مکمل ہونے تک فعال رہے گا، کنٹرول روم ابتدائی نتائج، آر اوز اور ڈی آر اوز سمیت تمام متعلقہ عملے اور سٹیک ہولڈر سے رابطہ رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ہندو خاتون انتخابی میدان میں آ گئی

الیکشن کمیشن نے شکایت کے اندراج کیلئے ای میل، واٹس ایپ نمبر بھی جاری کردیے ہیں۔