امید کم لگ رہی تھی کہ 50 واں ٹیسٹ کھیل سکو ں گا یا نہیں،سرفراز احمد

Dec 26, 2022 | 18:52:PM
سابق کپتان، سرفراز احمد، 50واں ٹیسٹ کھیل، لوگوں کی دعائیں،
کیپشن: سرفراز احمد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ امید کم لگ رہی تھی کہ پتا نہیں 50 واں ٹیسٹ کھیل سکو ں گا یا نہیں، بہت سارے لوگوں کی دعائیں ساتھ تھی،بس اللہ پر بھروسہ رکھا اور محنت کرتا رہا۔
کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈکیخلاف86 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر سرفراز احمد نے کہاکہ پہلی تین بال کھیل کر ایسا لگا کہ ڈیبیو ہے،کم بیک جب ہوتا تو لگتا ہے کہ پہلا میچ ہے، ان کاکہناتھا کہ کل رات بھی شاہد آفریدی بھائی سے بات ہوئی تھی،شاہد بھائی نے بھی بہت اعتماد دیا، ان کاکہناتھا کہ وکٹ میں ٹرن موجود ہے، ریورس سوئنگ بھی ہو رہی ہے،پاکستانی بولرز میں صلاحیت موجود ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کو جلد آؤٹ کریں، میر حمزہ سے توقع ہے کہ وہ بھی اچھی کارکردگی دکھائینگے۔

یہ بھی پڑھیں: کاروباری ہفتے کا پہلا روز،انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں کیا صورتحال رہی؟