وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے انکار نے کر دیا

Dec 26, 2022 | 08:57:AM
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے حسنین بہاردردریشک کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کرتے ہوئے بیٹے مونس جیسا قرار دے دیا
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے حسنین بہاردردریشک کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کرتے ہوئے بیٹے مونس جیسا قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے اجازت کے بغیر گفتگو کرنے سے روکا تو صوبائی وزیر غصے میں آگئے تھے اور استعفے کی دھمکی دیکر اجلاس سے چلے گئے تھے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسنین بہادر دریشک میری کابینہ کے قابل وزیروں میں سے ہیں۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ حسنین بہادر دریشک میرے لئے ویسے ہی ہیں جیسے مونس الہٰی، حسنین بہادر دریشک کی پرفارمنس بہت اچھی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حسنین بہادر دریشک بطور صوبائی وزیر اپنے محکمے کو بڑے اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں، حسنین بہادر دریشک بطور صوبائی وزیر ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔