شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

Dec 26, 2021 | 09:14:AM
شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں
کیپشن: شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خرابی پرہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
تفصیلات کے مطابق  قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور  راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں،مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے والدہ کے انتقال اور ان کی تدفین سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

 سابق فاسٹ بولر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں، والدہ کی نماز جنازہ H-8 میں آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی،ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے بھی شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی جا رہی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    کرینہ اور سیف کے بیٹے کا نام۔۔۔۔سکول انتظامیہ کو سوال بھاری پڑ گیا