موسم سرما کی پہلی بارش، موسم مزید سرد ہو گیا

Dec 26, 2021 | 00:56:AM
ملک، سردیوں کی پہلی بارش، موسم مزید سرد ہو گیا
کیپشن: سردیوں کی پہلی بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک میں سردیوں کی پہلی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہے۔بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اورگردونواح میں بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔کوئٹہ کے علاوہ چمن،قلعہ عبداللہ،کان مہترزئی،قلعہ سیف اللہ اورپشین میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ ملک کے مختلف حصوں میں پھیلے گا اور ملک میں آئندہ دو سے تین روز تک بارش جاری رہے گی۔