2011 ون ڈے ورلڈ کپ۔۔بھارتی ٹیم کا دستخط شدہ بلا25 ہزار امریکی ڈالر میں فروخت

Dec 26, 2021 | 00:33:AM
 2011 ون ڈے ,ورلڈ کپ  ,جیتنے , بھارتی ٹیم
کیپشن:  2011 ون ڈے ورلڈ کپ  جیتنے والی بھارتی ٹیم (فائل فوٹو )
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے سابق  کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں 2011 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا دستخط شدہ بلا 25 ہزار امریکی ڈالر یعنی 18 لاکھ 76 ہزار بھارتی روپے میں فروخت ہوا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو دبئی میں منعقد کی گئی دنیا کی پہلی مستند کرکٹ این ایف ٹی نیلامی میں دھونی کی قیادت میں 2011 کا ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے دستخط کئے گئے بلے اور اور ڈیوڈ وارنر کی قیادت والی 2016 کی آئی پی ایل کی فاتح سن رائزرز حیدرآباد کی دستخط شدہ جرسی کے ڈیجیٹل حقوق کے لئے بڑی بولی لگائی گئی۔بھارتی ٹیم کے دستخط شدہ بلے کو 25 ہزار امریکی ڈالر یعنی 18 لاکھ 76 ہزار بھارتی روپےمیں فروخت کیا گیا جب کہ آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کی دستخط والی جرسی کی سب سے زیادہ بولی 30 ہزار امریکی ڈالر یعنی 22 لاکھ 51 ہزار 200 بھارتی روپے میں لگی۔

یہ بھی پڑھیں: واہ جی واہ۔۔ورزش کرو جوان رہو۔۔ عمران خان، طیب اردوآن کے بعد الہام علی یوف کی ویڈیو کے چرچے