ظفروال ،نالہ ڈیک میں ایک شخص سیلابی ریلے کی نظر ہو گیا، 3 افراد کو بچا لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرحان اعجاز) ناروال کی تحصیل ظفروال مٰیں نالہ ڈیک میں آنیوالے سیلابی ریلے میں 4 افراد پھنس گئے۔ ایک شخص سیلابی ریلے کے ساتھ بہہ گیا ۔شکرگڑھ کےعلاقے کرتار پور کے قریب 25 دیہاتی دریائے راوی کے پانی میں پھنس گئے، جنہیں ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ظفروال مٰیں نالہ ڈیک میں آنیوالے سیلابی ریلے میں پھنسنے والے4 افراد میں سے ایک شخص سیلابی ریلے کے ساتھ بہہ گیا ،ریسکیو نے پھنسنے والے3 افراد کو نکال لیا ۔ریلے میں بہہ جانے والے شخص کی تلاش کا کام فی الحال شروع نہ کیا جا سکا ، سیلابی ریلے میں بہہ جانے والا شخص نواحی گائوں بیجا پور کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ بہہ جانے والے شخص کی شناخت رشید کےنام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق شکرگڑھ کے علاقے کرتار پور کے قریب دیہاتی دریائے راوی کے پانی میں پھنس گئے۔ کوٹھے گاؤں کے ان پھنسے ہوئے25 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ شکرگڑھ میں سیلابی صورتحال ہے۔دریایےراوی میں ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے زائد پا نی گزر رہا ہے۔دیگرنالوں میں طغیانی ہے۔جبکہ نالہ بئیں کا پانی شہری ابادی میں داخل ہوگیا جس سے سینکڑوں گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے راوی،بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری