یہ اسرائیل کی نہیں بلکہ نیتن یاہو کی جنگ ہے:تل ابیب میں احتجاج

Aug 26, 2025 | 19:54:PM
 یہ اسرائیل کی نہیں بلکہ نیتن یاہو کی جنگ ہے:تل ابیب میں احتجاج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں گذشتہ برس قتل کیے جانے والے اسرائیلی یرغمالی کارمیل گیٹ کے کزن گِل ڈکمین کا کہنا ہے کہ وہ احتجاجی مظاہرے میں اپنا پیغام پہنچانے کے لیے شامل ہو رہے ہیں کہ ’بس اب بہت ہو گیا ہے۔‘

گِل کے کزن کارمیل 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد 11 مہینوں تک مسلح تنظیم کی حراست میں رہے تھے۔ گذشتہ برس ستمبر میں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ کارمیل اور پانچ مزید افراد کی لاشیں رفح میں ایک زیرِ زمین سُرنگ سے ملی ہیں۔

گِل نےایک سال قبل کارمیل کو رفح میں رکھا گیا تھا اور ہم بار بار (اسرائیلی حکومت) کو کہہ رہے تھے کہ رفح نہ جائیں کیونکہ اس سے یرغمالیوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔

نیتن یاہو نے پھر بھی ایسا کرنے کا فیصلہ کیا اور کارمیل کو قتل کر دیا گیا،اسرائیل ایک مرتبہ پھر غزہ شہر میں آپریشن کی تیاری کر رہا ہے اور گِل کہتے ہیں کہ ’ہمیں پریشانی ہے کہ ایسا دوبارہ ہوگا۔ اسرائیلی فوج غزہ شہر میں جائے گی اور اغوا کار یرغمالیوں کو قتل کردیں گے۔

انھوں نے احتجاجی مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کو یہ بتانے کے لیے سڑک پر نکلے ہیں کہ یہ اسرائیل کی جنگ نہیں ہے، نیتن یاہو کی جنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :18 سال سے کم عمر بچوں کا ’’جووینائل شناختی کارڈ‘‘ بنوانے کا آسان طریقہ