خیبر پختونخوا: سیلاب سے بجلی کا نظام درہم برہم،87 ہزار صارفین بجلی سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبرپختونخوا میں سیلاب سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔
پاور حکام کے مطابق سیلاب سے سوات، شانگلہ اور بونیر میں 292 ٹرانسفارمر متاثر ہوئے جب کہ تینوں اضلاع میں 49 فیڈرزکو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2 لاکھ 12 ہزار صارفین کی بجلی بحال کردی گئی ہے تاہم 87 ہزار صارفین اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور 33 فیڈرز مکمل بحال اور 9 جزوی بحال کیے گئے ہیں جب کہ 7 بدستور خراب ہیں،پشاور فیڈرخرابی سے 2 لاکھ 99 ہزار صارفین متاثر ہیں۔
اس کے علاوہ سوات میں 63، شانگلہ 56 اور بونیر میں 46 فیصد صارفین بجلی سے محروم ہیں، بحالی کے کاموں میں 10 تکنیکی ٹیمیں، 87 فیلڈ اہلکار مصروف ہیں، 481 پولز اور 55 فیڈرز کی مرمت جاری ہے جب کہ بونیر اور سوات کے بڑے ہسپتالوں کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی جی خان: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، قبرستان کے قریب نصب آئی ای ڈی ڈیوائس پکڑی گئی
رپورٹ کے مطابق پیسکو کو سیلاب سے 16 کروڑ 42 لاکھ 77 ہزار روپے کا نقصان ہوا جس میں صرف سوات میں پیسکو کو 5 کروڑ 36 لاکھ 46 ہزار روپےکانقصان ہوا۔