ڈی آئی جی آپریشنز کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ, سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

Aug 26, 2023 | 17:16:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور ایشیا کپ میچز کے لئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا، ایس ایس پی توقیر نعیم، ایس پی ماڈل ٹاؤن  و دیکر افسران موقع پر موجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے قذافی سٹیڈیم کے گردنواح میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن  نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سٹیڈیم کے سیکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر وین حادثے کا شکار، کتنے افراد جاں بحق کتنے زخمی؟ افسوسناک خبر آگئی

ڈی آئی جی آپریشنز نے افسران کو ایشیا کپ کی سیکیورٹی انتظامات بہترین کرنے اور جوانوں کو الرٹ رہتے ہوئے گردو نواح پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس ماضی کی طرح ایشیاء کپ میں بھی بھرپور سکیوٹی فراہم کرے گی، قذافی سٹیڈیم اور نشتر سپورٹس کمپلیکس کی سکریننگ کا عمل مکمل کیا جائے، نشتر سپورٹس کمپلیکس کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس نفری تعینات کی جائے۔