ٹرین کے ڈبے میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک، 20 زخمی 

Aug 26, 2023 | 11:53:AM
 بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ٹرین کے ڈبے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی جبکہ 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ٹرین کے ڈبے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی جبکہ 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریلوے حکام کے مطابق ڈبے میں  گیس سلینڈر اسمگل کیے جارہے تھے جن کے پھٹنے سے آگ لگی۔ پولیس ، فائر اور ریسکیو سروسز اور ریلوے کے اسٹاف نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

مزید پڑھیں:  بھارتی سکول میں ظلم کی انتہا،طلبا مسلمان ہم جماعت کو تھپڑ مارتے رہے، ویڈیو وائرل 

حکام کے مطابق متعدد افراد نے آگ لگتے ہی ڈبے سے چھلانگ لگا دی جبکہ کچھ  لوگ پہلے ہی ڈبے سے اتر گئے تھے ورنہ جانی نقصان زیادہ ہوتا۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔