یہ تو شروعات ہے، جوان کا نیا ٹیزر جاری

Aug 26, 2023 | 11:24:AM
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے ستمبر میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’جوان‘ کا ٹیزر جاری کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے ستمبر میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’جوان‘ کا ٹیزر جاری کر دیا۔

انسٹاگرام پر ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’یہ تو شروعات ہے۔ انصاف کے کئی چہرے۔ یہ تیر ہیں۔ ابھی ڈھال باقی ہے۔ یہ انت ہے ابھی کال باقی ہے۔ یہ پوچھتا ہے خود سے کچھ۔ ابھی جواب باقی ہے۔‘

اُن کا مزید لکھنا تھا کہ ہر چہرے کے پیچھے کوئی نہ کوئی کہانی ہے لہٰذا انتطار کریں۔

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

جاری کیے گئے ٹیزر میں شاہ رخ خان کو کئی روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والے ’جوان‘ کے ٹریلر میں شاہ رخ خان یہ کہتے نظر آئے تھے کہ جب میں ولن بنتا ہوں نا تو میرے سامنے کوئی بھی ہیرو ٹِک نہیں سکتا۔

مزید پڑھیں:  بھارتی سکول میں ظلم کی انتہا،طلبا مسلمان ہم جماعت کو تھپڑ مارتے رہے، ویڈیو وائرل 

فلم ’جوان‘ کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں جبکہ سپُر اسٹار کی اہلیہ گوری خان اس پروجیکٹ کی پروڈیوسر ہیں۔ اسے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں سنمائش کیلیے پیش کیا جائے گا۔

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)