حریم شاہ کا اپنے  فالورز کے بجلی کے بل ادا کرنے کا اعلان 

Aug 26, 2023 | 09:51:AM
 ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے  فالورز کے بجلی کے بل ادا کرنے کا اعلان کردیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے  فالورز کے بجلی کے بل ادا کرنے کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بے جا ٹیکسز کے خلاف ملک بھر میں لوگ سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔ کئی مقامات پر لوگوں نے سڑکیں بلاک کررکھی ہیں اس دوران بلوں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔ 

ایسے میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے لوگوں کے بجلی کے بل ادا کرنے کا اعلان کردیا ۔

حریم شاہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ اتنا بل! سوچ رہی ہوں چند فالورز کے بجلی کے بل ادا کر دوں۔انہوں نے اپنے فالوورز سے پوچھا کہ اس مہینے آپکو بجلی کا کتنا بل آیا؟کمنٹس کرکے بتائیں۔

حریم شاہ ایک فالوور نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میرا بل حریم شاہ نے ادا کردیا ہے اس پر حریم شاہ کا شکریہ ۔

مزید پڑھیں:  بچوں کو ویکسین نہ لگوانے والے والدین خبردار

حریم شاہ کے فالوورز نے ان کے اس اقدام کو سراہا ایک صارف نے لکھا کہ ’’جی یہ کام بہت اچھا ہے ان حالات میں آپ کی یہ کوشش غریب لوگوں کے لیے باعث سکون ہو گی۔ اس نیک کام میں دیر نا کریں۔