بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی گنڈا سنگھ والا میں داخل

Aug 26, 2023 | 09:24:AM
India, side, left, water, Ganda Singhwala, entered, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ٰویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں چھوڑئے گئے پانی کا ریلا  گنڈا سنگھ والا میں داخل ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے سیلابی ریلے کے باعث اگلے 10 سے 12 گھنٹے میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے،دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں اور درجنوں دیہات ڈوب گئے جب کہ زمینی راستہ بھی منقطع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اہم بھارتی عہدیدار جلد پاکستان پہنچیں گے، وجہ بھی سامنے آ گئی

ادھر تحصیل بورے والا میں 2 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے،محکمہ آبپاشی کے مطابق بہاولپور کی 3 تحصیلوں میں دریائےستلج کے سیلابی ریلے سے متعدد بند بہہ گئے، ہیڈ  میلسی سائفن پرپانی کی سطح ایک لاکھ 24 ہزارکیوسک ہو گئی جس کے باعث متعدد دیہات ڈوب گئے،پاک فوج کی بہاولپور ڈویژن کی نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری  ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپس، ریسکیوآپریشن اور فری راشن کی تقسیم جاری ہے،فوج میلسی، چشتیاں، منچن آباد، پاکپتن، عارف والا اور وہاڑی میں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہی ہے۔

لودھراں،بورےوالا اورہیڈسلیمانکی میں متاثرین کی محفوظ مقامات پرمنتقلی جاری ہے، سیلاب کےدوران وبائی امراض سےبچانےکیلئے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیےگئے ہیں۔