بھارتی اولمپکس گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا اپنے میڈیا پر برس پڑا

Aug 26, 2021 | 19:47:PM
بھارتی اولمپکس گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا اپنے میڈیا پر برس پڑا
کیپشن:  اولمپکس  گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹوکیو اولمپکس کے بھارتی گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نفرت انگیز بھارتی میڈیا پر برس پڑے۔ارشد ندیم نے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کا جیولن (نیزہ) اپنے پاس رکھنے کو بے بنیاد قرار دےدیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کاجیولن رکھنے کا الزام ’مضحکہ خیز‘ قرار دےدیا۔نیرج چوپڑا نے کہا کہ ارشد ندیم کے ساتھ جویلین کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، مقابلوں کے وقت سب جویلین ایک ساتھ رکھی ہوتی ہیں ، پرسنل جویلین بھی انتظامیہ کے حوالے ہوتی ہےاور کوئی بھی استعمال کرسکتاہے۔نیرج چوپڑا نے واضح کیا کہ ارشد ندیم سے جویلین لینے کی بات کو میڈیا نے غلط رنگ دیا۔انہوں نے بھارتی میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ان کی بات کو اپنے ایجنڈے کا رنگ دے کر پیش مت کریں، ہم سارے جویلین تھروور آپس میں بہت محبت سے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کشمیر پریمئیر لیگ کی ”ڈریم ٹیم“کا اعلان،شاہد آفریدی کپتان